۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
News ID: 403118
6 اکتوبر 2024 - 22:22
جبهه مقاومت

حوزہ/مسلم ممالک کی خاموشی ایک طرف، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی بلا روک ٹوک حمایت دوسری طرف، مسلمانوں کے قتل و غارتگری کے لئے کھلا میدان تیار کرتا آیا ہے حد ہے کہ تاریخ فلسطین کو بھلانے کی ناکام کوششیں کی جا رہی ہیں۔

تحریر: مولانا سید مشاہد عالم رضوی

حوزہ نیوز ایجنسی | مسلم ممالک کی خاموشی ایک طرف، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی بلا روک ٹوک حمایت دوسری طرف، مسلمانوں کے قتل و غارتگری کے لئے کھلا میدان تیار کرتا آیا ہے حد ہے کہ تاریخ فلسطین کو بھلانے کی ناکام کوششیں کی جا رہی ہیں۔

میڈیا میں اکثریت ان چمچوں کی ہے جو امانت داری و ایمانداری سے عاری مظلوم کو ظالم اور ظالم کو مظلوم بتانے میں زور مار رہے ہیں، قاتل ھم اللہ ان یوفکون....، خدا انہیں ہلاک کرے یہ کہاں بہکے جا رہے ہیں۔

قائدِ انقلابِ اسلامی ایران نے حالیہ خطبۂ جمعہ میں مسلمانوں کو اتحاد و اتفاق کی پر زور دعوت دی ہے اور ملت مظلوم فلسطین و لبنان کا حق محفوظ جانا کہ وہ اپنے دفاع میں غاصب وجنایت کار وجارح اسرائیل کے خلاف مناسب بدلہ لیں اور ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے سد باب کے لئے سپاہ ایران کی جانب سے اسرائیلی ٹھکانوں پر حملہ کو نہ فقط مشروع قرار دیا، بلکہ آئندہ کسی اور شرارت پر اسرائیل کو انتباہ بھی کر دیا کہ ضرورت پڑی تو ایران اپنا حق استعمال کرے گا اور جارح اسرائیل پر پھر حملہ کرے گا۔

ہم مسلمانوں کا فرض ہے کہ اپنے احتجاج قلم و بیان وغیرہ کے ذریعے درج کرائیں اور امریکی خبطی صدر کو پیغام دیں وہ اسرائیل کی مدد کرکے پوری دنیا کے لئے بڑی جنگ کے حالات پیدا کر رہا ہے، جو بین الاقوامی قانون کے خلاف ہے اور خونخوار اسرائیل کو پچوں، نوجوانوں، عورتوں، بوڑھوں اور مریضوں کے مزید خون بہانے کی شہ دینا ہے۔

ہم دعا و مناجات سے اس عظیم بلا ومصیبت کو روکنے کی کوششیں بھی جاری رکھیں، فرقہ وارانہ بیانات سے بچیں اور اسرائیل و امریکہ جیسے مشترکہ دشمن سفاک و بزدل کے لئے امت کو کمزور و مضمحل کرنے کا موقع فراہم نہ کریں۔

چو چپ رہے گی زبان خنجر لہو پکارے گا آستیں کا!

یاد رہے! ظلم و تشدد کو آنکھوں سے ہوتا ہوا دیکھ کر بھی چپ سادھ کر بیٹھنے والے ظالمین کے ساتھ محشور ہوں گے، یہ فرمان پیغمبر اسلام ہے اور مظلوم کا حامی اصل میں اللہ تبارک و تعالیٰ ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .